تحریک لبیک یارسول اللہ کا کوٹلہ میں دو دن بعد نون لیگ سے بڑا اجتماع

Tahreek Labbaik

Tahreek Labbaik

گجرات (پریس ریلیز) تحریک لبیک یارسول اللہ کا کوٹلہ عرب علی خان میں دو دن بعد نون لیگ سے بڑا اجتماع۔ فضا لبیک یارسول اللہ اور تاجدار ختم نبوت زندہ آباد کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس قبل چک سکندر کھاریاں میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ ”دھرنا ختم نبوت فیض آباد” مخالفین کو ابھی تک ہضم نہیں ہو رہا۔ معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ حکومت اور عدالت فیض آباد میں سات افراد کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔ معاہدہ فیض آباد پر مکمل عمل درآمد نہ کیا گیا تو اب ایک دھرنا نہیں بلکہ ملک بھر میں شہر شہر دھرنے ہونگے۔

علامہ خادم حسین رضوی اور پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ حکومتی حربے خوفزدہ نہیں کرسکتے، قوانین ختم نبوت کیخلاف سازش کرنے والوں کو سزا دلوا کر دم لینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تاریخ ساز عوامی اجتماع واضح کررہے ہیں کہ الیکشن میں تحریک لبیک یارسول اللہ فاتح ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا مسلم حکمران اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہ ہوں اور شام کے مظلوم مسلمانوں کیلئے کردار ادا کریں۔ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ راجہ ظفر الحق روپورٹ فوری منظر عام پر لائی جائے۔ شہدائے فیض آباد کی ایف آئی آر درج کی جائے۔ عدالت فیض آباد میں شہید ہونیوالوں کا از خود نوٹس لے اور قاتلوں کو گرفتار یا اشتہاری قرار دے۔ اس موقع پر عہد کیا گیا کہ فلاح دارین کا مشن ہر صورت جاری رہیگا اور اس عظیم دینی مشن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

الیاس زکی، میڈیا سیل تحریک لبیک یارسول اللہ