فتح استنبول کی سالگرہ پر ترک صدر کا تہنیتی پیغام

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے فتح استنبول کی 568 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہمارے ماضی کی پر احتشام فتوحات میں سے ایک فتح استنبول کی 568 ویں سالانہ یاد منائے جانے پر ہمیں دلی مسرت ہے۔ میں اس عالیشان شہر کو ترک عوام کا حصہ بنانے والے فاتح سلطان محمد اور کی بہادر فوج کو سلام پیش کرتا ہوں اور کی یاد مناتا ہوں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ استنبول قطعی طور پر فتح ہو گا، اس کو فتح کرنے والا کمانڈر کس قدر خوش قسمت ہو گا ، وہ فوج ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔