مطلبی لوگوں سے بھی دل سے ملنا چاہیئے، ماہرہ خان

Mahira Khan

Mahira Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں مطلبی لوگوں سے بھی دل سے ملنا چاہیئے۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان سے جب ایک مداح نے سوال پوچھا کہ لوگ مطلبی کیوں ہوتے ہیں اورہمیں ان کے ساتھ کس طرح کا برتاؤکرنا چاہیئے، جس پر اداکارہ نے اپنے خوش اخلاق ہونے کا ثبوت دیا۔

ماہرہ خان نے جواب دیا کہ وہ لوگ جومطلبی ہوتے ہیں شاہد وہ کبھی آپ کوسمجھ نہیں پاتے ہیں، کبھی کبھی وہ خود ناخوش بھی ہوتے ہیں یا اکثران کی انا کا بھی مسئلہ ہوتا ہے۔

تاہم اداکارہ نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں سے بھی بڑے دل کے ساتھ ملنا چاہیئے اورمعاف کردینا چاہیئے کیونکہ ہمیں جانتے ہیں کہ اگر واقعی کسی نے ہم سے محبت ک ہوتی ہے تو وہ لوگ واپس آجاتے ہیں۔