کورونا کیسز میں واضح کمی، شرح 2.56 فیصد ریکارڈ

Corona Cases

Corona Cases

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 33 ہزار357 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 856 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 5 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.56 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1052 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔