کورونا: کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

Coronavirus

Coronavirus

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی سے متعلق نیاہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کے لیے ائیرلائن کو خصوصی اجازت نامہ لینا ہو گا، مسافروں کی ٹیسٹنگ، اسکریننگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ کی لازمی شرائط کو پورا کرنا ہو گا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کی فہرست اور شناخت کی تفصیلات پاکستانی سی اے اے کودی جائیں گی اور فراہم کردہ تفصیلات محکمہ ہیلتھ کے حکام سے شئیر کی جائیں گی جب کہ درکار تفصیلات ائیرلائنز چیک ان بند ہوتے ہی سی اے اے پاکستان کو بھیجیں گی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے باعث ایک بار پھر کئی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں اور بعض اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بھی 11 اپریل تک بند کیا گیا ہے۔