کورونا وبا خطرناک صورتحال اختیار کر رہی ہے: عثمان بزدار

Usman Bazdar

Usman Bazdar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا وبا خطرناک صورتحال اختیار کر رہی ہے اور رمضان المبارک کے آخری ایام میں عوام کو بہت زیادہ احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ عید کی تعطیلات کے دوران حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے سے وبا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی، حکومت نے صورتحال کے تناظر میں لاک ڈاؤن کا مشکل فیصلہ کیا، شہری جس قدر احتیاط کریں گے، اتنا ہی کورونا کیسز میں کمی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔