کورونا وبا؛ جان لیوا وائرس سے 24 گھنٹوں میں مزید 6 افراد انتقال کر گئے

Corona Vaccination

Corona Vaccination

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار 569 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 758 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 6 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.07 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 722 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔