کورونا: گجرات کے دو مقامات پر لاک ڈاؤن نافذ

 Gujarat Lockdown

Gujarat Lockdown

گجرات (اصل میڈیا ڈیسک) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر گجرات کے دو مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کے بڑھتےکیسز کے باعث گجرات کے علاقوں عقبی گلی جامعہ مسجد سوہال گورسیاں اور ایڈن اسٹریٹ رحمان شہید روڈ گجرات بھی اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری صحت محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد ان علاقوں سے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام نے عوام کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں باہر سے کسی کو آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔