کورونا میں بہتری پر بلوچستان میں تمام سرکاری محکموں کے دفاتر کھولنے کے احکامات جاری

Government of Balochistan

Government of Balochistan

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی صورتحال میں کمی آنے پر حکومت بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری محکموں کے دفاتر مکمل طور پر کھولنے کے احکامات جاری کر دیے۔

حکومت بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے گراف میں کمی کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تمام انتظامی محکمے اور منسلک ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ یہ فیصلہ مفاد عامہ کے تحت کیا گیا ہے اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگا،پہلے سے نافذ العمل دفتری اوقات کی پابندی کی جائے گی اور تمام دفاتر کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروایا جائے۔