کرونا کی اسرائیل میں‌ تباہ کاریاں‌ عروج پر، ایک منٹ میں اوسطا ایک نیا مریض

Corona - Israel

Corona – Israel

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل میں کرونا کی وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا دی ہے۔ اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق صہیونی ریاست کرونا کی وجہ سے اس وقت سخت مشکل حالات سے دوچار ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 70 ہزار 379 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مزید 1785 مریضوں کی تصدیق کی گئی۔ ایک منٹ میں اسرائیل میں‌ کرونا کا ایک نیا مریض سامنے آ رہا ہے۔

“العربیہ ڈاٹ نیٹ” کے مطابق اسرائیلی صحت کے حکام نے صرف جمعرات کو 20،846 ٹیسٹ کیے جن میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ان میں 8.8 فیصد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے ۔ جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب 9 اسرائیلی کرونا سے ہلاک ہوئے جس کے بعد 9 ملین آبادی والے ملک میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 503 ہوگئی ہے۔

اس وقت اسرائیل میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 26،080 جن میں سے 740 اسپتال میں داخل ہیں۔ 321 کی حالت تشویشناک ہے۔ ان میں سے 99 افراد کو وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔ اسرائیل اس وقت کرونا تیزی سے پھیلنے والے ملکوں کی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آگیا ہے۔