کورونا: میڈیکل کے طلبہ کو آئندہ سپلیمنٹری امتحانات کیلئے اضافی موقع دینے کی منظوری

Chaudhry Sarwar

Chaudhry Sarwar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کورونا وبا کے دوران مشکلات سے دوچار میڈیکل کےطلبہ کو آئندہ سپلیمنٹری امتحانات میں شامل ہونے کا اضافی موقع دینے کی منظوری دے دی۔

میڈیکل کے طلبہ کو ریلیف دینے کے لیے گورنر پنجاب کی جانب سے میڈیکل یونیورسٹیز کے سربراہوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم کا پورا احساس ہے، میڈیکل اسٹوڈنٹس نے مشکل حالات میں تعلیم جاری رکھی ہے، ان کا ساتھ دیں گے۔