کورونا، پاکستان میں 25 اپریل کے بعد پہلی بار 100 سے کم اموات

Corona Pakistan

Corona Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 79 افراد انتقال کر گئے جبکہ 4213 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45254 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4213 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 79 افراد انتقال کر گئے جو 25 اپریل کے بعد ملک میں اموات کی سب سے کم تعداد ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.16 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18149ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 34146 تک جاپہنچے ہیں۔ جب کہ فعال کیسز کی تعداد 87953 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5842 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 28044 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 285626 ہوگئی ہے جب کہ 4667 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 306929 ہے اور 8572 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22620 اور ہلاکتیں 237 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 120064 اور 3392 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 17371 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 483 افراد انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5327 اور 107 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 76209 ہے اور اب تک 691 مریض انتقال کر چکے ہیں۔