کرونا سے پاکستان میں مزید 74 افراد جاں بحق، اموات 5197 ہو گئیں

Corona Pakistan Cases

Corona Pakistan Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث 74 افراد جاں بحق ہو گئے، اموات 5 ہزار 197 تک پہنچ گئیں اور 2521 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے 2 لاکھ 48 ہزار 872 افراد متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث 74 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اموات 5 ہزار 197 تک پہنچ گئیں اور 2521 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے 2 لاکھ 48 ہزار 872 افراد متاثر ہیں۔

پنجاب میں کرونا کے 2 ہزار 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ ایک ہزار747، خیبرپختونخوا ایک ہزار87، بلوچستان 126، اسلام آباد 152، آزاد کشمیر 43 اور گلگت بلتستان میں 36 کرونا مریض جان کی بازی ہار گئے۔

ملک کے 733 ہسپتالوں میں کرونا مریضوں کے لیے سہولیات میسر ہیں اور393 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ملک بھر میں کرونا مریضوں کیلئے 1820 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں 23 ہزار 569 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر15 لاکھ 14ہزار 858 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں کرونا متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 2ہزار 368 ہو گئی ہے جبکہ پنجاب میں 85 ہزار 991، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 775، بلوچستان میں 11 ہزار 128، اسلام آباد میں 13 ہزار 927، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 630 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 532 افراد متاثر ہیں۔

پاکستان میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایکٹو کیسز سے زائد ہے اور تا حال ایک لاکھ 53 ہزار 134 کرونا متاثرین صحت یاب ہوئے، 2118 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ پاکستان میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 91ہزار 602 ہے۔ ملک میں کرونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی اور 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ کرونا کے مریضوں کیلئے ایک ہزار525وینٹی لیٹرز مختص ہیں۔ 30 شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اور قرنطینہ حکمت عملی موثر رہی۔