کورونا: عوام کی زندگیاں بچاتے ہوئے اب تک 143 ہیلتھ ورکرز خود جان سے چلے گئے

Health Workers

Health Workers

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی امداد دیتے اور ان کی زندگیاں بچاتے ہوئے اب تک پاکستان میں 14 ہزار 627 ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر ہیلتھ ورکرز خود بھی کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ان میں سے 143 جان کی بازی ہار گئے۔

وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کی دستاویز کے مطابق پاکستان میں اب تک مجموعی طور پر 14 ہزار 627 ہیلتھ ورکرز کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں، ان میں 8 ہزار 588 ڈاکٹرز ، 2 ہزار 177 نرسز اور 3 ہزار 862 دیگر ہیلتھ ورکرز شامل ہیں جب کہ کورونا سے متاثر ہونے والے 3 ہزار 624 ہیلتھ ورکرز انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں فرائض انجام دیتے رہے۔

دستاویز کے مطابق کورونا سے متاثر ہ ڈاکٹرز میں سب سے زیادہ تعداد سندھ سے ہے جہاں 3 ہزار 226 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہو ئے، پنجاب میں ایک ہزار 944 ، کے پی میں ایک ہزار 561، اسلام آباد میں 842، بلوچستان میں 554، آزاد کشمیر میں 338 اور گلگت بلتستان میں 123 ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہوئے۔

کورونا سے انتقال کرنے جانے والے 143 ڈاکٹرز ،نرسز اور دیگر ہیلتھ ورکرز میں سے 53 سندھ سے ہیں جب کہ پنجاب میں 26 ،کے پی میں 35 ،اسلام آباد 11، گلگت بلتستان 3 ،بلوچستان 8 اور آزاد کشمیر سے 7 ڈاکٹرز ،نرسز اور ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہوئے۔