کرونا سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کیا جائے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریار گل کی عوام سے اپیل

DMC KORANGI KARACHI

DMC KORANGI KARACHI

کراچی : ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی /ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل کی ہدایت پر محکمہ پارکس اینڈ سروسز بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اینٹی کرونا وائرس اسپرے فورس کی جانب سے ضلع کورنگی کے مختلف درسگاہوں میں جراثیم کش اسپرے انجام دیا گیا ،ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر شہریار گل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

والدین ،اساتذہ اکرام اور اسکول انتظامیہ طلباء وطالبات کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت کی کرونا کے حوالے سے SOP,sپر مکمل عملدرآمد یقینی بنا ئیں انہوںنے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ ذمہ دران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ دفاتر میں SOP,sکی مکمل پابندی یقینی بنا ئیں اور درسگاہوں میں روزانہ کی بنیادوں پر جراثیم کش اور سینی ٹائزیشن کے عمل کو انجام دیا جائے۔

پبلک ریلیشن آفیسر :ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی