کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلیے کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ

Quetta Police

Quetta Police

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع کوئٹہ میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

دفعہ 144 کے تحت شہر میں اجتماعات، دھرنوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ میں دفعہ 144 پندرہ یوم کے لیے نافذالعمل ہو گی، دفعہ 144 کا نفاذ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کیا گیا ہے۔