کورونا میں مبتلا عثمان بزدار کے اہلخانہ کی رپورٹ بھی آگئی

Usman Bazdar

Usman Bazdar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی فیملی کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آ گئے۔

ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے فیملی کے تمام افرادکے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

انہوں نےبتایا کہ الحمدللّٰہ میری طبیعت میں مزید بہتری آئی ہے اور فی الحال قرنطینہ میں ہوں۔

واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کورونا میں مبتلاہیں جس کے بعد ان کے اہلخانہ کے بھی ٹیسٹ کرائے گئے تھے۔