کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی فروخت کی اجازت، شہری اب گھر پر خود کورونا ٹیسٹ کریں

Corona Test

Corona Test

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز پر فروخت کی اجازت دے دی گئی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی میڈیکل اسٹورز اور فارمیسز پر فروخت کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ڈریپ کی اجازت کے بعد اب شہری گھر پر ہی اپنا کورونا ٹیسٹ کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت مختلف شہروں میں نجی لیبارٹریوں کی جانب سے شہریوں سے کورونا ٹیسٹ کے 6 ہزار روپے تک وصول کیے جارہے تھے، جیونیوز کی خبر پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبے میں کورونا کی ٹیسٹنگ کی قیمت 4800 روپے مقرر کی ہے۔