کورونا میں سفر کتنا محفوظ؟

USA - Boeing 737

USA – Boeing 737

یک تازہ سائنسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کے اعتبار سے موجودہ صورت حال میں فضائی سفر محفوظ نہیں۔ آئرلینڈ میں ایک پرواز کی وجہ سے 59 نئے انفیکشنز سامنے آئے۔

آئرلینڈ میں حکام کرسمس کے موقع پر فضائی سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل محققین نے موسم گرما کے مہینوں میں کورونا کے 59 کیسز کا ماخذ ایک پرواز کو قرار دیا ہے۔ محققین نے کورونا سے متاثرہ ان تمام افراد کے سفری تاریخ دیکھی، تو سب اس ایک پرواز کے ہم سفر نکلے۔

آئرلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ٹونی ہولوہان کا کہنا ہے کہ غیرضروری طور پر ملک سے باہر کا سفر غیرمعمولی حد تک خطرات کا حامل ہے۔

یورو سرویلینس کی جانب سے جاری کردہ مطالعاتی رپورٹ کے مطابق سارس کووڈ ٹو یا کورونا وائرس اس پرواز کے مسافروں اور ان مسافروں کے رابطے میں آنے والوں میں پایا گیا۔

آئرلینڈ جانے والی پرواز ساڑھے سات گھنٹے طویل تھے مگر فقط 17 فیصد بھری ہوئی تھی۔ یعنی اس جہاز میں 283 نشستیں تھیں، جب کہ سفر فقط 49 مسافروں اور عملے کے 12 ارکان نے کیا۔

ان میں سے 13 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخص کی گئی۔ ان میں تین مختلف براعظموں سے یورپ پہنچنے والے افراد تھے، جو ایک بہت بڑے ہوائی اڈے کے ذریعے یورپ کے لیے اڑے تھے۔ مطالعاتی رپورٹ کے مطابق جو گروپ کی صورت میں سفر کر رہے تھے، انہیں چھوڑ کر اس پرواز میں بھی مسافروں کے درمیان خاصا فاصلہ تھا۔

ان میں سے بعض نے پرواز سے قبل ہوائی اڈے کے ٹرانزٹ حصے میں 12 گھنٹے تک گزارے جب کہ بعض اس دوران دوسرے ٹرانزٹ لاؤنج میں تھے ان کے انتظار کا دورانیہ دو گھنٹے سے بھی کم تھا۔

یورو سرویلینس کی مطالعاتی رپورٹ کے نتائج اس سے قبل سامنے آنے والی ان ہدایات کے برعکس ہیں، جن میں کہا گیا تھا کہ تجارتی پروازوں پر سفر محفوظ ہے۔

فضائی کمپنی عالمی وبا کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر اکتوبر کی چھبیس تاریخ تک 45 اعشاریہ آٹھ فیصد کی دیکھی گئی ہے۔ ایسے میں محفوظ فضائی سفر پر عوامی اعتماد بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ رواں برس کے اختتام تک مجموعی طور پر رواں برس پروازوں کی مجموعی تعداد 20 ملین ہو گی۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ ایک پرواز اور اس سے جڑے 59 کیسز کی بنا پر فضائی سفر کو مکمل طور پر غیرمحفوظ کیسے قرار دیا جائے؟

اس رپورٹ کے مصنفین نے بھی کہا ہے کہ پرواز کے دوران وائرس کی منتقلی، اس بابت ہونے والی بہت کم تحقیق میں سے ایک ہے۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ وائرس کا یہ پھیلاؤ اصل میں پرواز کے دوران ہوا یااس پرواز سے قبل بہت ہرہجوم ہوائی اڈے پر۔