کورونا سے نمٹنے کیلئے باتیں کم اور ویکسین کا بندوبست زیادہ کریں، پرویز الہی کا مشورہ

Chaudhry Pervaiz Elahi

Chaudhry Pervaiz Elahi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے حکومت کو کورونا سے نمٹنے کا مشورہ دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کی بیٹی کی دعوت ولیمہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ اس دوران میڈیا سے گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے باتیں کم اور ویکسین کا بندوبست زیادہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے تمام ممالک سے پاکستان ویکسین میں سب سے پیچھے ہے، عوام کو ریلیف نہ دیا تو آئندہ الیکشن میں مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔

چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ کورونامریضوں میں خطر ناک حدتک اضافہ ہورہا ہے، بروقت اقدامات نہ کیے تو قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔