ویکسین کی قلت؛ دوسری خوراک لگنے کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

Vaccination

Vaccination

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا ویکسین کی قلت کے پیش نظر کورونا ویکسین کی دوسری خوران کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے۔

این سی او سی نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کے لئے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے، ایسا ملک کے مختلف علاقوں میں ویکسین کی کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

این سی او سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکمت عملی کے تحت ویکسین کی دوسری خوراک کا دورانیہ تین ہفتوں سے بڑھا کر چار ہفتے کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک کا وقت بھی مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ پہلے دوسری خوران کے درمیان 3 ماہ کا وقفہ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملک میں کورونا ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی تھی اور اتوار کے روز پنجاب اور سندھ میں ویکسینیشن ایک روز کے لیے معطل کردی گئی تھی۔ 20 جون کو 15 لاکھ خوراکیں پہنچیں تھیں۔