کورونا متاثرین کی عالمی تعداد آٹھ کروڑ سے زائد

 Corona Victims

Corona Victims

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس سے عالمی طور پر متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد آٹھ کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

کورونا کی صورتحال پر نظر رکھنے والی امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق اس وباء کے آغاز سے اب تک آٹھ کروڑ، چار لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

جبکہ اس کے سبب ہونے والی بیماری کووڈ انیس کی وجہ سے عالمی سطح پر ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 17 لاکھ 60 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 90 کے قریب جبکہ ہلاکتوں کی تعداد تین لاکھ 32 ہزار کے قریب ہے۔