کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں، درجنوں مقدمات درج، کئی دکاندار گرفتار

Corona SOPs Violations

Corona SOPs Violations

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں۔

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 73 مقدمات درج کیے گئے جبکہ فیصل آباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 30 دکانداروں کو گرفتار کر کے 56 شاپنگ مالز اور 34 ریستوران سیل کر دیےگئے۔ اس کے علاوہ ماسک نہ پہننے والے 15 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ملتان میں 28 دکانوں اور ایک ریستوران کو سیل کر دیا گیا، 13 بسیں بھی تحویل میں لے لی گئیں جبکہ نارووال میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 23 دکانیں سیل کر دی گئیں۔

ادھر شکر گڑھ میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہوٹل سمیت پانچ دکانیں بند کر کے مالکان پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

بہاول پور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 دکاندار گرفتار کر لیے گئے جبکہ 11 دکانیں اور بزنس پوائنٹس سیل کر دیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا سے 4700 سے زائد افراد متاثر جبکہ 83 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔