کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، تعداد 2717 ہو گئی

Corona Virus in China

Corona Virus in China

چین (اصل میڈیا ڈیسک) نئے مہلک کرونا وائرس یعنی کووڈ -19 سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2717 ہو گئی ہے۔ خبر کے مطابق ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں مزید 52 افراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے۔

زیادہ تر ہلاکتیں چین ہی میں ہوئی ہیں جہاں سے یہ وائرس پھیلنا شروع ہوا جبکہ دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی 80 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 78064 ہو گئی ہے گزشتہ روز کرونا وائرس کے مزید 406 واقعات سامنے آئے ہیں تاہم گزشتہ روز متاثرہ 2422 افراد صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے فارغ بھی کیے گئے جو ایک اہم کامیابی سمجھی جاتی ہے کیونکہ وائرس سے مریض اب صحت یاب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔