کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد نو کروڑ کے قریب

Corona virus

Corona virus

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستاسی ملین سے زائد ہو چکی ہے، جب کہ اس عالمی وبا کے نتیجے میں مجموعی ہلاکتیں بھی انیس لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے، جہاں اب تک اکیس ملین سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور مجموعی ہلاکتیں ساڑھے تین لاکھ سے زائد ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں بھارت اور برازیل بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔