کورونا: اسلام آباد کے مزید سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ

Islamabad Sectors Cell

Islamabad Sectors Cell

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے مزید سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے انتظامیہ نے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کررکھا ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اس کے بعد انتظامیہ نے مزید علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر جی6 ون، ٹو ، جی ٹین 4 اور جی سیون 2 کو سیل کرنے کا با ضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ان سیکٹرز کو 24 جون کی شام 7 بجے سیل کر دیا جائے گا، ان علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا تاہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران میڈکل اور کریانہ اسٹورز کھلے رہیں گے۔