کورونا وائرس سے بچاو کیلئے بلدیہ شرقی کا جراثیم کش ادویات کے چھڑکاو کا عمل جاری

DMC EAST

DMC EAST

کراچی : چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے رحجان کو کم کرنے کیلئے شہری حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ اس مضر صحت وبائی سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے،بلدیہ شرقی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو ¿، سینیٹائزر، ماسک کی تقسیم کے ساتھ فرینڈز آف ڈی ایم سی ایسٹ کے تعاون سے راشن کی تقسیم جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 26 بلاک 7 گلشن اقبال میں فیومیگیشن ٹیموں اور واٹر باو ¿زر کے ذریعے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاو کے معائینے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شرقی میں جس جگہ بھی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا معلوم ہوتا ہے وہاں اسپیشل فیومیگیشن ٹیمیں اتار رہے ہیں جو متاثرہ گھر وعلاقے میں کام کر کے کورونا ودیگر مضر صحت جراثیموں سے بچاو کیلئے اقدامات کر رہی ہیں، یوسیز میں 20 فیومیگیشن ٹیموں اور دو باو ¿زر ٹینکرز کی مدد سے بڑے پیمانے پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو ¿ کیا جا رہا ہے اسوقت ضلع شرقی کی تقریبا تمام یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو ¿ کیا جاچکا ہے جو آگے بھی جاری رکھا جائیگا۔

گزشتہ روز بلدیہ شرقی کے زیر انتظام یوسی 24 کے گرجاگھروں سمیت یوسی 15,16 اور 26 میں فیومیگیشن ٹیموں اور دو باو ¿زر ٹینکرز نے علاقوں، مساجد، عبادت گاہوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر سمیت اہم سروسز کے دفاتر میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاو ¿ کو یقینی بنایا جبکہ یوسی 26 کے دورے کے دوران یوسی چئیرمین علی امام، وائس چئیرپرسن رابعہ سلطانہ وبلدیہ شرقی کے افسران بھی چئیرمین بلدیہ شرقی کے ہمراہ موجود تھے۔