کورونا سے بچاؤ کیلیے ٹوئٹر بھی ’ہاتھ دھو‘ کی مہم میں پیش پیش

Twitter

Twitter

دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے احسن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے مصافحہ کرنے اور ایک دوسرے سے دوری اختیار کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

اب حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے ایک نئی ایموجی متعارف کرائی گئی جو کہ صارفین کو کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ’ہاتھ دھونے‘ کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

اس ایموجی کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو چار ہیش ٹیگز کا استعمال کرنا ہوگا۔

1۔ HandWashing#

2۔ SafeHands#

3۔ HandWashChallange#

4۔ WashYourHand#

خیال رہے کہ حال ہی میں انسٹاگرام کی جانب سے نیوز فیڈ کے اوپری حصے پر ایک نیا حصہ بھی شامل کیا گیا ہے جہاں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور مقامی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کی جانے والی معلومات نظر آئے گی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار سے زیادہ ہے۔