کرونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب میں یمنی سفارت خانہ بند

Yemeni Embassy

Yemeni Embassy

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) کرونا وائرس پھیلنے کے نتیجے میں سعودی عرب میں قائم یمن کے سفارت خانے میں سفارتی سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں۔ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں قائم یمنی سفارت خانے نے کل ہفتے کو کرونا وائرس کی وجہ سے ہرطرح کی سفارتی سرگرمیوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان سعودی عرب میں کرونا کے بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

سفارتخانے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ “ٹویٹر” پر اپنے اکاؤنٹ کے توسط سے ایک مختصر ٹویٹ میں کہا سفارت خانہ اتوار سے غیر معینہ مدت تک کام سروسز بند کررہا ہے۔

دو ماہ قبل یمن کے سفارت خانے کے کرونا وائرس کی وجہ سے سفارتی سرگرمیاں بند کردی تھیں۔ مئی کے آخر میں یمنی سفارت خانے نے اپنا کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا مگر اسے چند دنوں کے اندر اندر دوبارہ بند کرنا پڑا ہے۔