کرونا وائرس : شاہ سلمان کا سعودی عرب کے نجی شعبے کے لیے امدادی پروگراموں میں توسیع کا حکم

King Salman bin Abdul Aziz

King Salman bin Abdul Aziz

الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کرونا وائرس کی وَبا کے اقتصادی سرگرمیوں اور نجی شعبے پر مرتب ہونے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے حکومت کے مختلف امدادی پروگراموں میں توسیع کا حکم دیا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین کے اس فیصلہ کا مقصد سعودی عرب کے شہریوں ، نجی شعبے کے کاروباروں ،سرمایہ کاروں اور سعودی معیشت کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے نجی شعبے کے ملازمین کو مالی مدد ومعاونت مہیا کرنا ہے۔

شاہ سلمان نے پہلے سے نافذ العمل جن پروگراموں اور اقدامات میں توسیع کا حکم دیا ہے، ان کے مقاصد حسبِ ذیل ہیں:

1۔ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے نجی شعبے کے کاروباروں میں برسرروزگار سعودی شہریوں کو مالی اعانت مہیا کرنا۔

2۔ نجی شعبے کے کاروباروں کو امداد کے ذریعے ان کی اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے قابل بنانا۔

3۔ نجی شعبے کے ملازمین کی اُجرتوں کی معطل کو روکنا۔

4۔ درآمدات پرواجب الادا کسٹم فیس کی وصولی میں 30 دن کی تاخیر۔ لیکن اس کی شرط یہ عاید کی گئی ہے کہ درآمد کنندہ کو بنک کی ضمانت دینا ہوگی۔

5۔ دستیاب عہدوں اور خالی اسامیوں پر اہل سعودی شہریوں کی بھرتی کی حوصلہ افزائی ۔

6۔ صارفین کو ہفتے کے سات دن اور 24 گھنٹے خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانا۔