کورونا وائرس ٹیسٹ کیلیے نمونے گھروں سے حاصل کرنے کی اجازت

Corona Test

Corona Test

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن (ایس ایچ سی سی) نے سندھ میں کورونا ٹیسٹ کی سہولیات فراہمی کیلیے ایڈوانس لیب اور اس کے پارٹنر ہاشمانی لیب کو معائنے کے بعد کورونا وائرس ٹیسٹ کیلیے نمونے گھروں سے حاصل کرنے کی اجازت دیدی۔

کمیشن نے سندھ میں کورونا وائرس ٹیسٹ کی سہولیات بڑھانے کیلیے ایڈوانس لیب اور ہاشمانی لیب کا معائنہ کیا اور ان چند سفارشات پر عمل درآمد کے بعد گھروں سے سیمپل حاصل کرنے کی اجازت دے دی، جبکہ ضیا الدین یونیورسٹی اسپتال اور کراچی چلڈرن اسپتال کی انتظامیہ کو بھی ٹیسٹ کرنے کی اجازت دیدی۔

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی انسپکشن ٹیم نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز میرپور خاص سے آئسو لیشن وارڈ اور قرنطینہ سینٹرز قائم کرنے کیلیے ملاقات کیں، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے آئسو لیشن وارڈ اور قرنطینہ سینٹر قائم کرنے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔