کورونا: موسم سرما کے دوران تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ آج ہو گا

Student

Student

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کیسز سامنے آنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں موسم سرما کے دوران تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے حوالے سے اہم اجلاس آج ہو گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں سے متعلق جو فیصلہ ہو گا اس پر سب کو عمل کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد گورنمنٹ بوائز ہائر اسکول سچل گوٹھ کو بھی ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔