بدعنوانی کے الزامات: آسٹریائی چانسلر مستعفی ہو گئے

Sebastian Kur

Sebastian Kur

ویانا (اصل میڈیا ڈیسک) آسٹریا کے چانسلر نے بدعنوانی کے الزامات پر استعفی دے دیا ہے۔

دارالحکومت ویانا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چانسلر سبیستیان کرز نے خود پر لگنے والے بدعنوانی کے الزامات کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ چانسلر پر الزام تھا کہ انہوں نے حکومت کا مثبت تاثر دکھانے کے لئے سرکاری رقم ایک اخبار پر خرچ کی۔

سبیستیان کرز نے وزیر خارجہ کو چانسلر بنانے کی تجویز دے دی، ان کے استعفے کے لیے حکومت پر کئی روز سے سخت دباؤ تھا۔

دوسری جانب اتحادی پارٹی نے بھی سبییستیان کرز کو حکومت کے لیے نامناسب قرار دیا تھا۔

چانسلر سباستیان کُرز کی طرف سے استعفیٰ دینے کے بعد گرین پارٹی، قدامت پسند جماعت OVP کے ساتھ اپنا اتحاد برقرار رکھنا چاہتی ہے۔

نائب چانسلر ویرنر کوگلر نے ویانا میں کہا کہ حکومت بدستور کام جاری رکھ سکتی ہے۔

سباستیان کُرز نے خود پر لگے بدعنوانی کے الزامات کے تناظر میں چانسلری سے استعفیٰ کا اعلان کیا تاہم وہ بدستور OVP جماعت کے چیئرمین رہنے کے خواہشمند ہیں۔

سابق وزیر خارجہ الیکسزانڈر شالینبرگ ملک کے نئے چانسلر ہوں گے۔