fbpx

صوابی میں اشتہاری ملزمان سے مقابلے میں ڈی ایس پی شہید

Imran Shahid

Imran Shahid

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) صوابی اشتہاری ملزمان سے مقابلے میں ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) علامہ اقبال شہید اور دو اہلکار زخمی ہو گئے جب کہ ایک ملزم بھی مارا گیا۔

ڈی پی او صوابی عمران شاہد کے مطابق علاقہ کالوخان میں اشتہاری ملزمان کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ہوگئے جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم نصیر ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کئی کیسز میں مطلوب تھا مارا گیا جب کہ اس ایک ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

علاقہ رزڑ کے شہید ڈی ایس پی علامہ اقبال کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تھا۔ ڈی ایس پی علامہ اقبال یکم فروری 2020 کو ڈی ایس پی رزڑ تعینات ہوئے تھے۔