ملک میں کورونا کیسز پھر بڑھنے لگے، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد تک پہنچ گئی

Corona Cases

Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 1347 افراد میں وائرس کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45 ہزار 245 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1347 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 19 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.97 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22427 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 63 ہزار 660 تک جا پہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 650 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 7934 ہو گئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 299 ہے۔