ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد میں مسلسل دوسرے روز کمی

Corona Pakistan

Corona Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 30139 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے کورونا کے 1895 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 39 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10350 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز 4 لاکھ88529 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1779 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 442457 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 35722 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 218597 ہوگئی ہے جب کہ 3611 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 140714 ہے اور 4124 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18247 اور ہلاکتیں 185 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59484 اور 1675 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 8357 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 226 افراد انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4867 اور 101 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 38263 ہے اور اب تک 428 مریض انتقال کر چکے ہیں۔