ملک بھر میں کورونا سے مزید 74 اموات، 3 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 74 افراد انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 62 ہزار 61 ٹیسٹ کیے گئے اور 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 ہزار 84 نئے کیس سامنےآئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.96 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 74 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 251 ہو گئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کے 536 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جب کہ ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کے 4800 مریض زیر علاج ہیں۔