ملک میں کورونا سے مزید 39 اموات، 2783 نئے کیسز بھی رپورٹ

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 39 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2783 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49 ہزار 247 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2783 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 39 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصد رہی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 22759 ہو گئی اور مجموعی کیسز 9 لاکھ 86 ہزار 668تک جاپہنچے ہیں۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1000 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 18 ہزار 329 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 45579 ہے۔