ملک میں کورونا کے 1 ہزار 979 نئے کیسز سامنے آگئے، مزید 50 اموات

Coronavirus - Pakistan

Coronavirus – Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 53 ہزار 604 ہو گئی اور 5 ہزار 320 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 20 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اب تک 16 لاکھ 6 ہزار 190 ٹیسٹ کیے چکے ہیں۔

گزشتہ ایک روز میں کورونا کے 1 ہزار 979 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 53 ہزار 604 ہوگئی ہے۔ مزید 50 اموات ہوئیں جس کے نتیجے میں مجموعی اموات کی تعداد 5320 ہوگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ہیں جہاں یہ تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 622 ہو گئی ہے، پنجاب میں 87 ہزار 492، خیبر پختونخوا میں 30 ہزار 747، بلوچستان میں 11 ہزار 192، اسلام آباد میں 14 ہزار 202، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 694 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار 655 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں 733 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور 1820 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جبکہ اس وقت 4 ہزار مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہو جاتا ہے۔