ملک میں کورونا کے 539 نئے کیسز رپورٹ

Pakistan Corona Cases

Pakistan Corona Cases

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا وائرس کے وار کم نہ ہوئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 539 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 20 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں کورونا کے فعال کیسز 5 ہزار 831 رہ گئے اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 89 ہزار 806 ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات ہوئیں جس کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 6383 ہو گئی۔

سندھ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 084 ہوگئی۔ دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں 97 ہزار 760، خیبر پختون خوا میں 36 ہزار 992، بلوچستان میں 13 ہزار 595، اسلام آباد میں 15 ہزار 941، آزاد جموں و کشمیر 2421، گلگت میں 3227 کیسز ہیں۔‏

ملک کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کی سہولیات ہیں اور 1 ہزار 11 مریض اسپتالوں میں داخل ہیں۔ وینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے جن میں سے 98 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ گزشتہ ایک روز میں 28 ہزار 823 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک 29 لاکھ 68 ہزار 613 مجموعی ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔