ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فی صدکے قریب آ گئی

Corona Test

Corona Test

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فی صد کے قریب آ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 52 ہزار 427 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سے 1 ہزار 629 نئے کیسز سامنے آئے۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں24 گھنٹے میں کورونا سے 76 افراد انتقال کرگئے اور کورونا کیسز کی شرح 3.10 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 21 ہزار 265 ہو گئی ہے۔