ملک میں کورونا کے وار جاری؛ 24 گھنٹوں میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے

Coronavirus - Pakistan

Coronavirus – Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 11 ہزار 627 ہو گئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 200 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد برھ کر 11 ہزار 627 ہو گئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 11 ہزار 814 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 759 ہو گئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 44 ہزار 449 ، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 314، خیبرپختونخوا 39 ہزار 189 ، اسلام آباد میں 19 ہزار 300، بلوچستان میں 15 ہزار 859 ، آزاد کشمیر 3 ہزار 889 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 200 تعداد ہو گئی۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہو جاتا ہے۔

پا نی گرم کر کے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہو جاتا ہے۔