ملک کے مختلف حصوں میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

Polio Campaign

Polio Campaign

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں آج سے 5 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

بلوچستان کے تمام 33 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیومہم کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جہاں 5 سال تک کی عمر کے 24 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں آج سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں 70 لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی جس کے لیے صوے بھر میں 28 ہزار پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔