ملک بھر میں گیس کی قلت سے عوام شدید پریشان

Gas Shortage

Gas Shortage

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں گیس کی شدید قلت نے عوام کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے جس کے باعث خواتین پریشان ہو گئیں اور گھروں میں اطمینان سے کھانا بنانا بھی حسرت ہی بن گئی۔

یہی نہیں گیس پریشر کم ہونے سے گیزر بھی بند پڑ گئے اور نہانے کے لیے گرم پانی بھی دستیاب نہیں ہوتا۔

دوسری جانب گیس کے کم پریشر نے کمرشل صارفین کو بھی ٹف ٹائم دے رکھا ہے اور مہنگی ایل پی جی اور لکڑی کا استعمال مجبوری بن گیا ہے۔

کمرشل صارفین کا کہنا ہے کہ گیس آتی نہیں لیکن بلوں نے کمر توڑ کے رکھ دی ہے۔

علاوہ ازیں گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف لاہور کے بعض علاقوں میں لوگوں نے احتجاج بھی کیا ہے۔

اس ضمن میں سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہےکہ کہ بس ایک دو ماہ کی بات ہے، موسم بہتر ہوتے ہی گیس پریشر بھی ٹھیک ہو جائے گا۔