fbpx

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 170 روپے کم ہوکر 96 ہزار 750 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 1834 ڈالر ہے۔