fbpx

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 4 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 172 روپےکم ہوکر 89163 روپے ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 6 ڈالر کم ہوکر 1770 ڈالر فی اونس ہے۔