ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونےکی قدر 1لاکھ 9 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 429 روپے کم ہوکر 93964 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 4 ڈالر کم ہوکر 1855 ڈالر فی اونس ہے۔