ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قدر 100 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 13 ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے لگا

10 گرام سونےکی قدر میں 85 روپےکا اضافہ ہوا ہے اور 10 گرام سونا 97 ہزار 350 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 1878ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔