fbpx

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم کمی

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کی کمی کے بعد 1 لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قدر 601 روپے کم ہوکر 91 ہزار 992 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1735 ڈالر فی اونس ہے۔