ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 400 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قدر 172 روپے اضافے سے 93793 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قدر 1808 ڈالر پر برقرار ہے۔